سورة سبأ - آیت 5
وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہماری آیاتوں کو نیچا دکھانے کی جنہوں نے کوشش کی ہے (١) یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ہماری ان آیتوں کی تکذیب کی جو ہم نے اپنے پیغمبروں پر نازل کیں یہ سمجھتے ہوئے کہ ہم ان کی گرفت سے عاجز ہوں گے۔ کیوں کہ ان کا عقیدہ تھا کہ مرنے کے بعد ہم جب مٹی میں مل جائیں گے تو ہم کس طرح دوبارہ زندہ ہو کر کسی کے سامنے اپنے کیے دھرے کی جواب دہی کریں گے۔ ان کا یہ سمجھنا گویا اس بات کا اعلان تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمارا مواخذہ کرنے پر قادر ہی نہیں ہو گا اس لیے قیامت کا ہمیں خوف کیوں ہو۔ (احسن البیان)