سورة السجدة - آیت 18

أَفَمَن كَانَ مُؤْمِنًا كَمَن كَانَ فَاسِقًا ۚ لَّا يَسْتَوُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کیا جو مومن ہو مثل اس کے ہے جو فاسق ہو؟ (١) یہ برابر نہیں ہو سکتے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نیک و بدہم پلہ نہیں ہو سکتے: اللہ کے نزدیک نیک کار اور بدکار برابر نہیں سورہ جاثیہ (۲۱) ارشاد ہے: ﴿اَمْ حَسِبَ الَّذِيْنَ اجْتَرَحُوا السَّيِّاٰتِ اَنْ نَّجْعَلَهُمْ كَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَوَآءً مَّحْيَاهُمْ وَ مَمَاتُهُمْ سَآءَ مَا يَحْكُمُوْنَ﴾ کیا ان لوگوں نے جو برائیاں کر رہے ہیں یہ سمجھ رکھا ہے۔ کہ ہم انھیں ایمان اور نیک عمل والوں کی مانند کر دیں گے؟ اور فرمایا: ﴿اَمْ نَجْعَلُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِيْنَ فِي الْاَرْضِ اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِيْنَ كَالْفُجَّارِ﴾ (ص: ۲۸) ایمان دار نیک عمل لوگوں کو کیا ہم زمین میں فسادیوں کے ہم پلہ کر دیں گے۔ پرہیز گاروں اور گناہگاروں کو برابر کر دیں گے۔ (ابن کثیر)