سورة آل عمران - آیت 59
إِنَّ مَثَلَ عِيسَىٰ عِندَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ ۖ خَلَقَهُ مِن تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُن فَيَكُونُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اللہ تعالیٰ کے نزدیک عیسیٰ (علیہ السلام) کی مثال ہو بہو آدم (علیہ السلام) کی مثال ہے جسے مٹی سے بنا کر کے کہہ دیا کہ ہوجا پس وہ ہوگیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کی مثال دے کر بتایا ہے کہ وہ تو بے ماں باپ کے پیدا ہوئے۔ جبكہ حضرت عیسیٰ کی تو پھر بھی والدہ ہیں۔ یہ اللہ کی قدرت کاملہ ہے کہ وہ جو چاہتا ہے ہوجاتا ہے کن فیکون کہا اور ہوگیا اسی طرح حضرت عیسیٰ کو زندہ آسمانوں پر اٹھایا گیا ہے آپ کا وصال نہیں ہوا۔