سورة آل عمران - آیت 58

ذَٰلِكَ نَتْلُوهُ عَلَيْكَ مِنَ الْآيَاتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ جسے ہم تیرے سامنے پڑھ رہے ہیں آیتیں ہیں اور حکمت والی نصیحت ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ آیات رسول اللہ کے لیے بھی اور ہر انسان کے لیے بھی ہیں کہ یہ آیات ہم آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا خیر خواہ ہے اور وہ کہتا ہے کہ اگر عمل صالح کر و گے تو نیك بدلہ ملے گا اور اگر انکار کرو گے تو عذاب ملے گا اور یہ حکمت بھری نصیحت ہے تمام انسانوں کے لیے۔