سورة آل عمران - آیت 56
فَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَأُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر کافروں کو تو میں دنیا اور آخرت میں سخت تر عذاب دوں گا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ان دو آیات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو کفر کریں گے انھیں دنیا میں بھی رسوا کردوں گا۔ ان كو کسی قسم کی مدد نہیں پہنچ سکے گی۔ کوئی ان كے کام نہیں آئے گا اور آخرت میں بھی ان كا چھٹکار ا نہیں ہوگا۔ جن لوگوں نے اللہ کے حکم کوقبول کیا۔ نیک اعمال کیے ان کو پورا پورا اجر ملے گا، اللہ ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔