سورة الروم - آیت 26

وَلَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ كُلٌّ لَّهُ قَانِتُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور زمین و آسمان کی ہر ہر چیز اسی کی ملکیت ہے اور ہر ایک اس کے فرمان کے ماتحت ہے (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی کائنات کی ایک ایک چیزاللہ کی مملوک اوروہ ان کاخالق اورمالک ہے۔اوراس کے تکوینی حکم کے آگے سب بے بس اورلاچار ہیں۔ ہر چیز اللہ کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق سرگرم عمل ہے اوریہی ہرچیزکاسجدہ ہے،اوریہی ہرچیزکی تسبیح ہے،حتیٰ کہ انسان بھی طبعی امور میں اللہ کے مقررہ قوانین کاپابندہے۔وہ چاہے بھی توجوانی کوواپس نہیں لاسکتا،نہ موت کوٹال سکتاہے۔نہ کھانے پینے کے بغیرزندہ رہ سکتاہے۔اس کی اگرسرکشی ہے تومحض اختیاری امور میں ہے۔(تیسیرالقرآن)