سورة الروم - آیت 10
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِينَ أَسَاءُوا السُّوأَىٰ أَن كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر آخر برا کرنے والوں کا بہت ہی برا انجام ہوا، (١) اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلاتے تھے اور ان کی ہنسی اڑاتے تھے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ عذاب ان کے اپنے کرتوتوں کاوبال تھا۔نہ انہوں نے اپنے اندرکی شہادت پرغورکیانہ نظام کائنات میں غور کیا۔ اور رسولوں نے جب انہیں اصل حقائق سے آگاہ کیاتوانہیں صرف جھٹلایاہی نہیں بلکہ ان کااوراللہ کی آیات کامذاق بھی اُڑانے لگے۔ جب ان کی سرکشی اس حدتک پہنچ گئی توانہیں ان کی بداعمالیوں کی سزابھی اتنی ہی بُری ملی۔جس حدتک ان کے اعمال بُرے تھے۔