سورة العنكبوت - آیت 63
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّن نَّزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ مِن بَعْدِ مَوْتِهَا لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۚ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اگر آپ ان سے سوال کریں کہ آسمان سے پانی اتار کر زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کس نے کیا ؟ تو یقیناً ان کا جواب یہی ہوگا اللہ تعالیٰ نے۔ آپ کہہ دیجئے کہ ہر تعریف اللہ ہی کے لئے سزاوار ہے، بلکہ ان میں اکثر بے عقل ہیں (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پس جب مشرکین خودمانتے ہیں کہ تمام چیزوں کاخالق صرف اللہ تعالیٰ ہے۔سب پرقابض صرف وہی ہے۔پھراس کے سوادوسروں کی عبادت کیوں کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی خالقیت وربوبیت کے اعتراف کے باوجودبتوں کوحاجت روااورلائق عبادت سمجھ رہے ہیں جب کہ ملک کامالک وہ تنہاہے توعبادتوں کے لائق بھی وہ اکیلاہے۔(ابن کثیر)