سورة العنكبوت - آیت 38

وَعَادًا وَثَمُودَ وَقَد تَّبَيَّنَ لَكُم مِّن مَّسَاكِنِهِمْ ۖ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَكَانُوا مُسْتَبْصِرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہم نے عادیوں اور ثمودیوں کو بھی غارت کیا جن کے بعض مکانات تمہارے سامنے ظاہر ہیں (١) اور شیطان نے انھیں انکی بد اعمالیاں آراستہ کر دکھائی تھیں اور انھیں راہ سے روک دیا تھا باوجودیکہ یہ آنکھوں والے اور ہوشیار تھے (٢)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قوم عاد، قوم ثمود اپنے اپنے دور کی ترقی یافتہ اور مہذب قومیں تھیں۔ سمجھد ار تھے، طاقتور تھے بالخصوص سنگ تراشی میں بہت مہارت رکھتے تھے، لیکن اللہ کے معاملہ میں شیطان نے ان کی مت ماردی تھی اور دین کے معاملے میں انہوں نے اپنی عقل و بصیرت سے کچھ کام نہ لیا۔