سورة العنكبوت - آیت 32
قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطًا ۚ قَالُوا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَن فِيهَا ۖ لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
(حضرت ابراہیم علیہ السلام) نے کہا اس میں تو لوط (علیہ السلام) ہیں، فرشتوں نے کہا یہاں جو ہیں انھیں بخوبی جانتے ہیں (١) لوط (علیہ السلام) کو اور اس کے خاندان کو سوائے اس کی بیوی کے ہم بچالیں گے، البتہ وہ عورت پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے (٢)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ابراہیم علیہ السلام فرمانے لگے کہ وہاں تو لوط علیہ السلام ہیں۔ فرشتوں نے جواب دیا، ہم ان سے غافل نہیں ہیں۔ ہمیں حکم ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو بچا لیں ہاں ان کی بیوی تو بیشک ہلاک ہو گی کیونکہ وہ اپنی قوم کے کفر میں ان کا ساتھ دیتی رہی ہے۔