وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَىٰ قَالُوا إِنَّا مُهْلِكُو أَهْلِ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ ۖ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا ظَالِمِينَ
اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس بشارت لے کر پہنچے کہنے لگے کہ اس بستی والوں کو ہم ہلاک کرنے والے ہیں (١) یقیناً یہاں کے رہنے والے گنہگار ہیں۔
حضرت لوط علیہ السلام کی دعاکواللہ تعالیٰ نے قبول فرمایااوراس بدکارقوم کی بستی کوہلاک کرنے کے لیے اپنے فرشتے بھیج دئیے۔پہلے یہ فرشتے انسانوں کی شکل میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام ان کی مہمانی کے لیے بچھڑا بھون کر لے آئے مگرجب ان نوواردمسافروں نے کھانے کی طرف ہاتھ تک نہ بڑھایاتوحضرت ابراہیم علیہ السلام دل میں ڈرگئے،پھرجب فرشتوں نے بتایاکہ ہم فرشتے ہیں اورآپ کوایک بیٹے کی بشارت دینے آئے ہیں توحضرت ابراہیم علیہ السلام کاڈرجاتارہا۔پھرفرشتوں نے ابراہیم علیہ السلام کوبتایاکہ ہم لوط علیہ السلام کی بستی کوہلاک کرنے آئے ہیں۔کیونکہ اس بستی کے باشندے اللہ کے نافرمان اورسرکش لوگ ہیں۔