سورة العنكبوت - آیت 30
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
حضرت لوط (علیہ السلام) نے دعا کی (١) کہ پروردگار! اس مفسد قوم پر میری مدد فرما۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جب ان کی سرکشی اورمخالفت اس حدتک پہنچ گئی اورحضرت لوط علیہ السلام ان کے راہ راست پرآنے سے مایوس ہوگئے تواس وقت آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ جس طریقے سے تومناسب سمجھے میری مددفرما۔اورمجھے ان لوگوں سے نجات دے۔