سورة العنكبوت - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ العنکبوت۔ سورۃ نمبر ٢٩۔ تعداد آیات ٦٩)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
موضوع مضمون: اس سورہ کے نزول کازمانہ مکہ معظمہ میں مسلمانوں پربڑے مصائب اورشدائدکازمانہ تھا۔کفارکی طرف سے اسلام کی مخالفت پورے زوروشور سے ہورہی تھی،اورایمان لانے والوں پرسخت ظلم وستم توڑے جارہے تھے۔یہ سورت صادق الایمان لوگوں میں عزم وہمت اوراستقامت پیداکرنے کے لیے اوردوسری طرف ضعیف الایمان لوگوں کوشرم دلانے کے لیے نازل فرمائی۔ اس کے ساتھ کفارمکہ کوبھی سخت تہدیدکی گئی ہے کہ اپنے حق میں اس انجام کودعوت نہ دیں جو عداوت حق کاطریقہ اختیارکرنے والے ہرزمانے میں دیکھتے رہے ہیں۔ (تفہیم القرآن)