سورة القصص - آیت 65

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس دن انھیں بلا کر پوچھے گا کہ تم نے نبیوں کو کیا جواب دیا ؟ (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پہلا سوال توحید سے متعلق تھا اب یہ دوسرا سوال رسالت کے بارے میں ہے یعنی تمہاری طرف ہم نے رسول بھیجے،تم نے ان کے ساتھ کیامعاملہ کیا؟ کیا ان کی دعوت قبول کی تھی؟ جس طرح قبر میں سوال ہوتاہے کہ تیرا رب کون ہے ؟ تیرا دین کیا ہے ؟تیرانبی کون ہے ؟ مومن جواب دیتاہے میرا معبود صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے ۔ میرا دین اسلام ہے اور میرے رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جو اللہ کے بندے اور اس کے رسول تھے۔ لیکن کافر کہتاہے مجھے تو کچھ معلوم نہیں۔