سورة القصص - آیت 33
قَالَ رَبِّ إِنِّي قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
موسٰی (علیہ السلام) نے کہا پروردگار! میں نے ایک آدمی قتل کردیا تھا۔ اب مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے بھی قتل کر ڈالیں گے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ وہ خطرہ تھا جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جان کو لاحق تھا کیونکہ ان کے ہاتھوں ایک قبطی کاقتل ہوچکاتھا۔