سورة النمل - آیت 79
فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۖ إِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِينِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس آپ یقیناً اللہ ہی پر بھروسہ رکھئے، یقیناً آپ سچے اور کھلے دین پر ہیں (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی قریش کی تکذیب، استہزاء، ایذا رسانیاں اور سازشیں فی الواقع پریشان کرنے والی باتیں ہیں۔آپ ان سے زیادہ تاثرنہ لیں۔بلکہ ہر وقت اللہ پربھروسہ کریں، یقیناً آپ سیدھے راستے پرجارہے ہیں اوراللہ ہمیشہ حق کاساتھ دیتا ہے۔ لہٰذا وہ ضروراوربروقت آپ کی مددکرے گا۔