سورة آل عمران - آیت 25

فَكَيْفَ إِذَا جَمَعْنَاهُمْ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس کیا حال ہوگا جبکہ ہم انہیں اس دن جمع کریں گے؟ جس کے آنے میں کوئی شک نہیں اور ہر شخص کو اپنا اپنا کیا پورا پورا دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ذرا سوچو اُس دن جب تم سب جمع کیے جا ؤ گے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہوناہے اس دن ہر انسان کو وہی کچھ ملے گا جو اُس نے خود کمایا ہو، آبا ؤ اجداد کی بندگی کچھ کام نہ آسکے گی۔ نیز اتنا ہی ملے گا جتنا اس نے عمل کیا۔ نہ کم نہ زیادہ ہاں اگر اللہ چاہے تو عمل کا زیادہ بدلہ بھی دے سکتا ہے۔ نہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بار اٹھانے کو تیار ہوگا البتہ جو شخص کوئی نیکی کا ایسا کام کر جائے جو اس کی موت کے بعد جاری رہے تو اس کا ثواب اس کی موت کے بعد حصہ رسدی اس کو ملتا رہے گا اور کسی نے کوئی برائی کا کام جاری کیا تو اس کا گناہ بھی اس کو حصہ رسدی ملتا رہے گا۔ اور اس دن کسی پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔