سورة النمل - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ النمل۔ سورۃ نمبر ٢٧۔ تعداد آیات ٩٣)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تعارف سورۃ: یہ سورۃ دو خطبوں پر مشتمل ہے ۔ پہلے خطبے میں بتایا گیاہے کہ قرآن کی راہنمائی سے صرف وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس کی بشارتوں کے مستحق بھی صرف وہی لوگ ہیں جو ان حقیقتوں کو تسلیم کریں جنھیں یہ کتاب اس کائنات کی بنیادی حیثیتوں سے پیش کرتی ہے۔ دوسرے خطبے میں سب سے پہلے کائنات کے چند نمایاں ترین اور مشہور حقائق کی طرف اشارہ کرکے کفار مکہ سے پے درپے سوال کیاگیا ہے کہ بتاؤ یہ حقائق شرک کی شہادت دے رہے ہیں جن میں تم مبتلا ہو یا توحید پر گواہ ہیں جس کی دعوت اس قرآن میں تمہیں دی جارہی ہے۔ خاتمہ کلام میں اس قرآن کی اصل دعوت یعنی خدائے واحد کی بندگی کی دعوت نہایت مختصر مگر انتہائی موثر انداز میں پیش کرکے لوگوں کو خبر دار کیا گیاہے کہ اسے قبول کرنا تمہارے اپنے لیے نافع اور اسے رد کرنا تمہارے اپنے لیے ہی نقصان دہ ہے۔ (تفہیم القرآن )