سورة الشعراء - آیت 176

كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ایکہ والوں (١) نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اصحاب الایکہ کون لوگ تھے؟: اس میں مفسرین کا خاصا اختلاف ہے ایک قول یہ ہے کہ اصحاب الایکہ اور اصحاب مدین دونوں ایک ہی قوم کے نام ہیں ۔ دوسرا قول یہ ہے کہ ایکہ ایک درخت کانام تھا جس کی یہ لوگ پوجا کرتے تھے اسی نسبت سے انھیں اصحاب الایکہ کہاگیاہے۔ تیسرا قول یہ ہے کہ ان لوگوں کی بستی اور علاقہ اصحاب مدین سے الگ ہے اصحاب الایکہ کے معنی بن والے ہے، یعنی یہ بستی ایک لمبی سی بلند جگہ پر آباد تھی جہاں باغات کے جھنڈ تھے اور شعیب علیہ السلام ان دونوں علاقوں کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔ یہ وہی شعیب علیہ السلام ہیں جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے سسر تھے اور سیدناموسیٰ علیہ السلام نے ان کے ہاں آٹھ دس سال تربیت حاصل کی تھی۔