سورة الشعراء - آیت 168
قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آپ نے فرمایا، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ دیکھ کر آپ علیہ السلام نے ان سے بیزاری اور دست برداری کا اعلان کردیا اور فرمایاکہ میں تمہارے اس بُرے کام سے ناراض ہوں، میں اسے پسند نہیں کرتا،میں اللہ کے سامنے اپنی برأت کا اظہار کرتاہوں ۔