سورة آل عمران - آیت 16

الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم ایمان لا چکے اس لئے ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جو لوگ کفر کی تاریکیوں سے نکل آتے ہیں اللہ کے احکام کی پابندی کرتے ہیں زندگی کے ہر لمحہ میں حرام و حلال کی تمیز رکھتے ہیں پھر وہ اللہ سے دُعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ہمارے گناہ معاف کردے اور ہمیں آگ سے بچالے۔