سورة الشعراء - آیت 141

كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ثمودیوں (١) نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قوم ثمودکامسکن اور خصائل: عاداولیٰ کے بعدیہی قومِ ثمود جسے عادثانیہ بھی کہتے ہیں، نامور ہوئی۔ اس قوم کامسکن حجرتھا۔یہ تین چارسو کلو میٹر لمبا اور تقریباًسوکلومیٹرچوڑاعلاقہ حجاز اور شام کے درمیان واقع ہے۔اوراس راستہ پرواقع ہے جو مدینہ سے تبوک جاتا ہے۔ یہ قوم بھی عاد اولیٰ کی طرح تنومند، قد آور اور مضبوط جسموں کی مالک تھی، اللہ تعالیٰ کی ہستی کے قائل ضرور تھے مگرشرک کے امراض میں بری طرح مبتلا تھے۔ بڑی متکبر اور سرکش قوم تھی نمایاں خصوصات یہ تھیں کہ اعلیٰ درجہ کے انجینئر اور بہترین قسم کے سنگ تراش تھے۔ پہاڑوں کو تراش تراش کر عالی شان مکان بنا لیتے تھے۔ان پہاڑوں کے اندر ہی اندر انہوں نے بستیوں کی بستیاں آباد کر رکھی تھیں ۔