سورة الشعراء - آیت 86
وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وہ گمراہوں میں سے تھا (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جب باپ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو شرک کے خلاف جہاد کی سزا کے طور پر گھر سے نکالا تھا اس وقت سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنے باپ سے دعائے مغفرت کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے بعد آپ نے دعائے مغفرت بھی فرمائی۔ پھر جب آپ پر یہ بات واضح ہوگئی کہ مشرک کی کسی حال میں مغفرت نہیں ہوگی تو آپ نے ایسی دعا کرنا چھوڑ دی۔ (تیسیر القرآن)