سورة الشعراء - آیت 68

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب و مہربان ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

لیکن منکرین حق ایسی واضح نشانیاں دیکھ کر بھی کم ہی ایمان لاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو سزا دینے کی اللہ پوری قدرت رکھتا ہے۔ لیکن فوراً اس لئے نہیں دیتا کہ وہ رحیم بھی ہے۔ (تیسیر القرآن)