سورة الشعراء - آیت 52

وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کئے جاؤ گے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس مقام پر بہت سے واقعات چھوڑ دئیے گئے ہیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کافی لمبا قیام کیا اور ہر طرح سے انھوں نے فرعون اور اس کے درباریوں پر حجت قائم کر دی۔ فرعون کے مظالم کی حد ہوگئی تو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو وحی کے ذریعے ملک مصر سے ہجرت کر کے ملک شام کی طرف جانے کا حکم دے دیا کہ راتوں رات بنی اسرائیل کو لے کر یہاں سے نکل جائیں اور فرمایا کہ فرعون تمہارے پیچھے آئے گا لیکن تم گھبرانا نہیں۔