سورة الشعراء - آیت 45
فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی اپنی لاٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کردیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو وحی کی کہ فوراً اپنا عصا ڈال دو، چنانچہ آپ نے عصا ڈالا تو وہ نہ صرف حرکت کر رہا تھا بلکہ جادوگروں کے بنائے ہوئے تمام سانپوں کو اپنا لقمہ اجل بھی بنائے جا رہا تھا۔ حتیٰ کہ تمام میدان ایسے بناؤٹی سانپوں سے خالی ہوگیا۔