سورة الشعراء - آیت 42
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
فرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فرعون کی اس وقت جان پر بنی ہوئی تھی جادوگروں کے سوال پر فوراً کہنے لگا۔ محض انعام واکرام کی کیا بات ہے اگر تم کامیاب ہوگئے تو انعام واکرام کے علاوہ میں تمہیں بلند مناصب بھی دوں گا اور تم میرے مقربین میں سے ہوگے۔