مِن قَبْلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَأَنزَلَ الْفُرْقَانَ ۗ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ
اس سے پہلے لوگوں کو ہدایت کرنے والی بنا کر (١) اور قرآن بھی اسی نے اتارا (٢) جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ غالب ہے، بدلہ لینے والا۔
فرقان سے مراد: تمام الہامی کتابوں میں فرق بتانے والا قرآن ہے۔ آیات کا انکار: جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے سخت عذاب بھی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ انتقام لینے والا بھی ہے۔ اللہ بے پناہ قوت کا مالک ہے اس کی پکڑ بڑی سخت ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈرا رہے ہیں کہ انکار کرکے کہاں جا ؤ گے۔ دنیا میں ان انكار كرنے والوں كو سزا اس طرح ملی کہ آپ کی زندگی میں ہی اللہ تعالیٰ نے اسلام کو سربلند کیا۔ اور مخالفین، مشرک، منافقین، یہودی تھے یانصاریٰ ذلیل و رسوا ہوئے، قتل ہوئے، قیدی ہوئے، جلا وطن ہوئے یاانھوں نے جزیہ ادا کیا۔ اور آخرت میں بھی اللہ تعالیٰ یقینا ان سے بدلہ لے گا۔