سورة آل عمران - آیت 3

نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَنزَلَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس نے آپ پر حق کے ساتھ اس کتاب کو نازل فرمایا (١) جو اپنے سے پہلے کی تصدیق کرنے والی ہے اسی اس سے پہلے تورات اور انجیل کو اتارا تھا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پہلی کتابوں میں تورات، انجیل، زبور، صحف آدم، صحف ابراہیم اور صحف موسیٰ شامل ہیں اور قرآن کریم اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ تمام آسمانی کتابیں من جانب اللہ ہیں۔ نزل: اللہ کا طریقہ کار ہے كہ تھوڑا تھوڑا وقت اور حالات کے مطابق کتاب کو نازل کیا گیا ہے۔ رسول اللہ پر حق كے ساتھ پہلی آنے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے۔ لیکن آج یہ گزشتہ كتابیں اپنی اصلی صورت میں موجود نہیں لیکن جو چیزیں قرآن میں ثابت ہیں وہ ماننے والی ہیں۔ قرآن ان ساری سچائیوں کی تصدیق کرتا ہے جو پہلے نبیوں پر نازل ہوئیں۔