سورة الفرقان - آیت 69
يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اسے قیامت کے دن دوہرا عذاب کیا جائے گا اور وہ ذلت و خواری کے ساتھ ہمیشہ اسی میں رہے گا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جو لوگ ایسے جرائم میں مبتلا ہیں ایک تو انھیں ان کی سزا مل کر رہے گی دوسرے ان کے عذاب میں کبھی وقفہ نہیں آئے گا اور تیسرے یہ کہ ان کے عذاب میں دم بدم اضافہ ہی کیا جاتا رہے گا پھر اس جہنم سے نکلنے کی بھی کوئی صورت اس کے لیے ممکن نہ ہوگی۔