سورة الفرقان - آیت 57
قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَن شَاءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کہہ دیجئے کہ میں قرآن کے پہنچانے پر تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتا مگر جو شخص اپنے رب کی طرف راہ پکڑنا چاہے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے ہیں کہ آپ عام طور پر لوگوں میں اعلان کر دیجئے میں اپنی تبلیغ کا معاوضہ تم سے نہیں لیتا۔ میرا ارادہ صرف اللہ کی رضا مندی کی تلاش ہے، اس کے سوا اور کچھ نہیں۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ تم میں سے جو راہ راست پر آنا چاہے اسے صحیح راستے کی راہنمائی کر دوں کہ میرا اجر یہی ہے۔