وَإِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
اور تمہارے بچے (بھی) جب بلوغت کو پہنچ جائیں تو جس طرح ان کے اگلے لوگ اجازت مانگتے ہیں انھیں بھی اجازت مانگ کر آنا چاہیے (١) اللہ تعالیٰ تم سے اسی طرح اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی علم و حکمت والا ہے۔
بوڑھی عورتوں کو حجاب سے رخصت کی مشروط اجازت: یعنی جو بوڑھی عورتیں اس عمر کو پہنچ جائیں کہ نہ اب انھیں مرد کی خواہش ہے نہ نکاح کی توقع، حیض بند ہو جائے تو ان پر پردے کی وہ پابندیاں نہیں جو اور عورتوں پر ہیں۔ عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایسی عورتوں کو اجازت ہے کہ وہ برقعہ یا چادر اتار دیا کریں۔ صرف دوپٹے میں اور کرتے پاجامے میں رہیں۔ (تفسیر قرطبی)