الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا ۗ وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا ۚ فَمَن جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّهِ فَانتَهَىٰ فَلَهُ مَا سَلَفَ وَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ ۖ وَمَنْ عَادَ فَأُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
سود خور (١) نہ کھڑے ہونگے مگر اسی طرح جس طرح وہ کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان چھو کر خبطی بنا دے (٢) یہ اس لئے کہ یہ کہا کرتے تھے کہ تجارت بھی تو سود ہی کی طرح ہے (٣) حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تجارت کو حلال کیا اور سود کو حرام، جو شخص اللہ تعالیٰ کی نصیحت سن کر رک گیا اس کے لئے وہ ہے جو گزرا (٤) اور اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہے (٥) اور جو پھر دوبارہ (حرام کی طرف) لوٹا، وہ جہنمی ہے، ایسے لوگ ہمیشہ ہی اس میں رہیں گے۔
اس آیت میں یہ چیزیں بیان کی گئی ہیں۔ (۱) عربی میں ربٰو زیادتی كو كہتے ہیں۔ یہاں مراد سود ہے۔ (۲)مخبوط الحواس اس سے مراد سود خور۔ (۳) كفار كا یہ كہنا كہ تجارت بھی سود جیسی ہے۔ (۴)تجارت کا مال حلال سود کا حرام۔ (۵) اللہ کی طرف سے نعمت آجانے پر رُک جانا۔ (۶) دوبارہ سود کا کام کرنا۔ (۷) وہ ہمیشہ آگ میں رہیں گے۔ ہر وہ قرض جو نفع كھینچ لائے وہ ربوٰ یعنی سود ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں۔ (۹۱الربوٰ معیاد۔ (۲) الربوٰفاضلہ۔ یہ اجناس کے تبادلے میں ہوتا ہے۔ الربوٰمعیاد: سے مراد 100روپیہ قرض دیا اور معاملہ طے پایا کہ چھ ماہ بعد 110روپے واپس کرو گے مزید مہلت پر 15روپے بڑھا دیے یعنی 25فیصد اسے الربوٰ میعاد کہتے ہیں۔ الربوٰ فاضلہ سے مراد: دو گنا ردی چیز دے کر ایک گنا اچھی چیز لینا بھی سود میں شامل ہے۔ مدت اور معیار: سودی کاروبار کا جزو ہے۔ دنیا میں انسان سود لے کر اپنے آپ کو مالدار بنانا چاہتا ہے لیکن قیامت کے دن وہ ایسے اٹھایا جائے گا جیسے کوئی پاگل دیوانہ ہے۔ پاگل سے سب لوگ بھاگتے ہیں بچتے ہیں کہ کہیں یہ ہمیں نقصان نہ پہنچادے اسی لیے اللہ نے پاگل کی مثال سود خور کے لیے دی ہے جسے صرف پیسوں کی فکر ہے ۔ رشتے ناطے بہن بھائی کسی چیز کی پرواہ نہیں ہوتی۔ سود خور کسی اور کے مسائل و مشکلات نہیں سمجھتا۔ اُسے صرف اپنے سرمائے کی پرواہ ہوتی ہے۔ وہ خود غرض ہوتا ہے، معاشرے کی بھلائی کے کام نہیں کرتا، انسانیت کا ناسور ہے۔ اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود خور کے لیے اعلان جنگ کیا ہے: قیامت کے دن سود خور اپنے پاگل پن کے ساتھ اٹھے گا پیسہ پیسہ کرتے ہوئے اٹھے گا۔ سود اور تجارت میں فرق: سود ایک طے شدہ شرح کے مطابق یقینی منافع ہوتا ہے جبکہ تجارت میں منافع کے ساتھ نقصان بھی ہوتا ہے۔ جو پہلے کھاچکا سو کھا چکا سے مراد: یہ نہیں فرمایا کہ جو سود کھا چکا وہ معاف ہے۔ بلکہ فرمایا کہ اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے چاہے تو معاف کردے اور چاہے تو سزا دے۔ لہٰذا محتاط صورت یہی ہے کہ سود کی کمائی خود نہ کھائے بلکہ جس سے لیا ہے اُسے واپس کردے یا محتاجوں میں تقسیم کردے۔ اس طرح وہ سود کے گناہ سے تو شاید بچ جائے مگر ثواب نہیں ہوگا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ حرام مال کا صدقہ قبول نہیں کرتا۔ اگر دوبارہ سود لیا: تو پھر آگ تمہارا مقدر بن جائے گی۔