سورة المؤمنون - آیت 31
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ قَرْنًا آخَرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر ان کے بعد ہم نے ایک اور امت پیدا کی (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اکثر مفسرین کے نزدیک قوم نوح کے بعد، جس قوم کو اللہ نے پیدا فرمایا اور ان میں رسول بھیجا وہ قوم عاد ہے۔ کیونکہ اکثر مقامات پر قوم نوح کے جانشین کے طور عاد ہی کا ذکر کیا گیا ہے۔ بعض کے نزدیک یہ قوم ثمود ہے کیونکہ آگے چل کر ان کی ہلاکت کے ذکر میں کہا گیا ہے کہ ((صَیْحَۃٌ)) یعنی زبردست چیخ نے ان کو پکڑ لیا اور یہ عذاب قوم ثمود پر آیا تھا۔ بعض کے نزدیک یہ حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم اہل مدین ہیں کہ ان کی ہلاکت بھی چیخ کے ذریعے سے ہوئی تھی۔