سورة الحج - آیت 57

وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَأُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کے لئے ذلیل کرنے والے عذاب ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اور وہ دن کافروں پر نہایت ہی گراں گزرے گا، فیصلے اللہ کرے گا جن کے دلوں میں ایمان ہوگا، جن کے اعمال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اور ایمان کے مطابق ہوں گے، وہ جنت کی نعمتوں سے مالا مال ہوں گے جو نعمتیں نہ فنا ہوں گی نہ گھٹیں گی اور نہ بگڑیں، نہ کم ہوں گی اور جن کے دلوں میں کفر تھا، حق کو جھٹلاتے تھے۔ نبیوں کے خلاف کرتے تھے، اتباع حق سے تکبر کرتے تھے، ان کے تکبر کے بدلے انھیں ذلیل کرنے والے عذاب ہوں گے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿اِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِيْ سَيَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دٰخِرِيْنَ ﴾ (المومن: ۶۰) ’’جو لوگ میری عبادتوں سے سرکشی کرتے ہیں وہ ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔‘‘