سورة الأنبياء - آیت 103

لَا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ هَٰذَا يَوْمُكُمُ الَّذِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

وہ بڑی گھبراہٹ (١) (بھی) انھیں غمگین نہ کرسکے گی اور فرشتے انھیں ہاتھوں ہاتھ لیں گے، کہ یہی تمہارا وہ دن ہے جس کا تم وعدہ دیئے جاتے رہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قیامت کے دن گھبراہٹوں سے وہ قطعاً پریشان حال نہ ہوں گے بلکہ انھیں مکمل اطمینان میسر ہوگا اس لیے یہ سب کچھ ان کے عقائد اور ان کی توقعات کے مطابق ہو رہا ہوگا۔ فرشتے آکر انھیں سلام کریں گے اور جنت میں داخل کرنے کے لیے خود ان کے استقبال کو آئیں گے اور کہیں گے کہ جس دائمی راحت و حسرت کا تم سے دنیا میں وعدہ کیا جاتا رہا، آج اس کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے۔