سورة الأنبياء - آیت 84
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِن ضُرٍّ ۖ وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَىٰ لِلْعَابِدِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ انھیں تھا اسے دور کردیا اور اس کو اہل و عیال عطا فرمائے بلکہ ان کے ساتھ ویسے ہی اور، اپنی خاص مہربانی (١) سے تاکہ سچے بندوں کے لئے سبب نصیحت ہو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
عبادت گزاروں کے لیے ایک سبق: یعنی عبادت گزار خوشحالی میں اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتا رہے اور تنگی و تنگدستی کے دور میں صبر استقامت سے کام لے، جیسا کہ سیدنا ایوب علیہ السلام نے نمونہ پیش کیا اس طرح اللہ اسے بھی پہلے سے زیادہ انعامات سے نوازتاہے۔