سورة الأنبياء - آیت 72
وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً ۖ وَكُلًّا جَعَلْنَا صَالِحِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے اسے اسحاق عطا فرمایا اور یعقوب اس پر مزید (١) اور ہر ایک کو ہم نے صالح بنایا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے بڑھاپے کی عمر میں اولاد کے لیے دعا کی تواللہ نے سیدنا اسحاق عطا فرمایا، پھر سیدنا اسحاق علیہ السلام کے ہاں سیدنا یعقوب علیہ السلام (پوتا) عطیہ بھی کیا۔ اور یہ تینوں نبی تھے۔ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے صرف لڑکے کی دعا کی تھی اللہ تعالیٰ نے بغیر دعا کے مزید پوتا بھی عطا فرما دیا۔ ان سب کو دنیا کا مقتدا اور پیشوا بنا دیا۔ اور اللہ کے حکم سے لوگوں کو اللہ کے دین کی دعوت دیتے رہے۔ ان کی طرف ہم نے نیک کاموں کی وحی فرمائی اور فرمایا کہ وہ نماز اور زکوٰۃ کا اور نیک کاموں کا لوگوں کو بھی حکم دیں اور خود بھی ان نیکیوں پر عامل رہیں۔