سورة الأنبياء - آیت 11

وَكَمْ قَصَمْنَا مِن قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور بہت سی بستیاں ہم نے تباہ کردیں (١) جو ظالم تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوم کو پیدا کردیا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی یہ نہیں ہوا تھا کہ ظالم قوموں کو ہلاک کرنے کے بعد یہ زمین بے آباد اور ویران رہ گئی تھی بلکہ اس زمین پر ہم نے فوراً دوسرے لوگ لاکر آباد کر دیے اور اس کا اگر کچھ نقصان پہنچا تھا تو ان ظالموں ہی کو پہنچا تھا۔ چنانچہ ارشاد ہے: ﴿وَ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنَ الْقُرُوْنِ مِنۢ بَعْدِ نُوْحٍ﴾ (بنی اسرائیل: ۱۷) ’’قوم نوح کے بعد ہم نے کتنی ہی بستیاں ہلاک کر دیں۔‘‘