سورة الأنبياء - آیت 8
وَمَا جَعَلْنَاهُمْ جَسَدًا لَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خَالِدِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے ان کے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ان سب باتوں کا انھیں جواب دیا گیا کہ اہل الذکر یعنی اہل علم، جو سابقہ آسمانی کتابوں کا علم رکھتے تھے، ان سے پوچھ لو کہ پچھلے انبیاء جو ہو گزرے ہیں وہ انسان تھے یا غیر انسان، بلکہ وہ کھانا بھی کھاتے تھے اور وہ سب کے سب موت سے بھی دو چار ہوتے تھے۔ پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی اگر انسان ہیں تو یہ کوئی نئی بات نہیں کہ تم ان کی بشریت کی وجہ سے ان کی رسالت کا انکار کردو۔