سورة طه - آیت 128
أَفَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّأُولِي النُّهَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا ان کی رہبری اس بات نے بھی نہیں کی کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی بستیاں ہلاک کردی ہیں جن کے رہنے سہنے کی جگہ یہ چل پھر رہے ہیں۔ یقیناً اس میں عقلمندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ اشارہ ہے اہل مکہ کی طرف جو اس وقت مخاطب تھے کہ جو لوگ تجھے نہیں مان رہے اور تیری شریعت کا انکار کر رہے ہیں کیا وہ ا س بات سے بھی عبرت حاصل نہیں کرتے جنھوں نے پہلے یہ طریقے نکالے تھے ہم نے انھیں تباہ و برباد کر دیا؟ آج ان کی ایک آنکھ جھپکتی ہوتی اور ایک سانس چلتا ہوا او رایک دن بولتی ہوئی باقی نہیں بچی، ان کے بلندو بالا، پختہ اور خوبصورت، کشادہ اور زینت دار محل، ویران کھنڈر پڑے ہوئے ہیں جہاں سے ان کی آمد و رفت رہتی ہے۔