سورة طه - آیت 105
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ آپ سے پہاڑوں کی نسبت سوال کرتے ہیں، تو آپ کہہ دیں کہ انھیں میرا رب ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پہاڑوں کا کیا ہوگا؟: لوگوں نے پوچھا کہ کیا قیامت کے دن یہ پہاڑ باقی رہیں گے؟ جواب دیا گیا کہ پہاڑوں کو پیوند خاک کر دیا جائے گا۔ سمندروں کو پاٹ دیا جائے گا، زمین کے سب نشیب و فراز ختم کر دیے جائیں گے اور وہ ایک بالکل ہموار اور وسیع میدان کی طرح بن جائے گی۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿يَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَيْرَ الْاَرْضِ وَ السَّمٰوٰتُ﴾ (ابراہیم:۴۸) ’’جس دن یہ زمین اور زمین سے بدل دی جائے گی اور سب آسمان بھی۔‘‘ ﴿يَوْمَىِٕذٍ يَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهٗ وَ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا هَمْسًا﴾ (النحل: ١٠٨)