سورة طه - آیت 50
قَالَ رَبُّنَا الَّذِي أَعْطَىٰ كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جواب دیا کہ ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر ایک کو اس کی خاص صورت، شکل عنایت فرمائی پھر راہ سجھا دی (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہاں اللہ تعالیٰ نے (خَلَقَ کُلَّ شَیْءٍ) نہیں بلکہ (اَعْطٰی کُلَّ شَیْءٍ خَلَقَہٗ) فرمایا ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے پیدائش کے وقت اسے ایک خاص شکل و صورت عطا فرمائی اور وہی اُس کے لیے مناسب تھی۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے جس مقام پر انسان کی آنکھیں، ناک اور کان یا دوسرے اعضا بنائے تو وہی مقامات ان اعضا کے لیے مناسب تھے اگر ادھر اُدھر کر دیے جاتے تو ہر چیز بدصورت ہوتی۔