سورة البقرة - آیت 16

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ فَمَا رَبِحَت تِّجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے میں خرید لیا، پس نہ تو ان کی تجارت (١) نے ان کو فائدہ پہنچایا اور نہ یہ ہدایت والے ہوئے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تجارت سے مراد ہدایت چھوڑ کر گمراہی اختیار کرنا ہے جو سراسر گھاٹے کا سودا ہے۔ منافقین نے نفاق کا جامہ پہن کر یہی گھاٹے والی تجارت کی، ضروری نہیں کہ انھیں دنیا میں ہی اس گھاٹے کا علم ہوجائے بلکہ دنیا میں تو جو ان کو فوری فائدے ہوتے تھے وہ اس پر بڑے خوش ہوتے تھے یعنی مسلمانوں سے مل گئے تو مال غنیمت حاصل کرلیا، اور اپنے شیطانوں سے ملتے تو ان سے فائدے اٹھالیے، اور اِسی بنا پر وہ اپنے آپ کو بڑے دانا اور مسلمانوں کو عقل و فہم سے عاری سمجھتے تھے۔