سورة طه - آیت 19

قَالَ أَلْقِهَا يَا مُوسَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

فرمایا اے موسٰی! اسے ہاتھ سے نیچے ڈال دے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اللہ کے حکم کی تعمیل میں عصا کو زمین پر جو پھینکا تو وہ اسی وقت سانپ بن گیا اور سانپ بنتے ہی دوڑنے بھی لگا جب وہ آپ کی طرف آیا تو آپ خود بھی اس سے خوف زدہ ہو گئے کہ کہیں گزند نہ پہنچائے یہ صورت حال دیکھ کر اللہ تعالیٰ نے حکم دیا۔ ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔ اب اسے جرأت کرکے پکڑلو۔ تو تمھارے ہاتھ لگاتے ہی پھر یہ پہلی حالت پر آجائے گا یعنی وہی تمھارا پہلے والا عصا بن جائے گا۔