سورة طه - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ طہ۔ سورۃ نمبر ٢٠۔ تعداد آیات ١٣٥)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تعارف: یہ سورت سورۂ مریم کے بعد بلکہ ہجرت حبشہ کے بعد نازل ہوئی تھی اور ہجرت حبشہ ۵ ہجری میں ہوئی تھی۔ نیز یہ سورت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے سے پہلے نازل ہوئی تھی، عام روایت کے مطابق یہی سورت سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دل میں اسلام جاگزیں ہوا تھا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۶ہجری میں اسلام لائے تھے۔