سورة مريم - آیت 37
فَاخْتَلَفَ الْأَحْزَابُ مِن بَيْنِهِمْ ۖ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِن مَّشْهَدِ يَوْمٍ عَظِيمٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر یہ فرماتے آپس میں اختلاف کرنے لگے، (١) پس کافروں کے لئے ' ویل ' ہے ایک بڑے (سخت) دن کی حاضری سے (٢)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اب جو لوگ اس سیدھی راہ میں رخنے ڈالتے ہیں، اللہ کے بیٹے، پوتے، بیٹیاں یا دوسرے شریک تجویز کرتے ہیں، پھر ان پر بحثیں کرکے جدا جدا فرقے بنا رہے ہیں انھیں قیامت کے دن کی ہولناک تباہیوں سے خبردار کیجیے اور اس ہلاکت سے ڈرائیے جو اس دن انھیں یقینا پیش آنے والی ہے۔