سورة مريم - آیت 32
وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اس نے مجھے اپنی والدہ کا خدمت گزار بنایا ہے (١) اور مجھے سرکش اور بد بخت نہیں کیا (٢)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اور میں اپنی والدہ سے بہترین سلوک کرتا رہوں گا (صرف والدہ کا ذکر اس لیے کیا کہ آپ کا والد تھا ہی نہیں) اللہ نے میری سرشت میں نہ سرکشی رکھی ہے اور نہ بدبختی۔