سورة مريم - آیت 15
وَسَلَامٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس پر سلام ہے جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے اور جس دن وہ زندہ کر کے اٹھایا جائے (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تین مواقع انسان کے لیے سخت وحشت ناک ہوتے ہیں (۱) جب انسان رحم مادر سے باہر آتا ہے۔ (۲)جب موت کا شکنجہ اسے اپنی گرفت میں لیتا ہے۔ (۳)اور جب اسے قبر سے زندہ کرکے اُٹھایا جائے گا تو وہ اپنے کو میدان حشر کی ہولناکیوں میں گھرا ہوا پائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے لیے ان تینوں جگہوں میں ہماری طرف سے سلامتی اور امان ہے۔