سورة مريم - آیت 14

وَبَرًّا بِوَالِدَيْهِ وَلَمْ يَكُن جَبَّارًا عَصِيًّا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اپنے ماں باپ سے نیک سلوک کرنے والا تھا وہ سرکش اور گناہ گار نہ تھا (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بڑھاپے کی اولاد کے عادات و اطوار عموماً، اور بالخصوص ایسی اولاد جو اللہ سے دعائیں مانگ مانگ کر حاصل ہو ماں باپ کے زیادہ پیار، لاڈ کی وجہ سے اچھے نہیں ہوتے۔ لیکن یحییٰ علیہ السلام میں ایسی کوئی بات نہ تھی۔ وہ ماں باپ کے فرمانبردار اور ان سے بہتر سے بہتر سلوک کرنے والے تھے نافرمانی اور سرکشی ان کی خو میں نہ تھی۔